کراچی ( نئی تازہ نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگرانڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور سول و فوجی حکام اور ہاک فوج کے سابق جنرلز نے شرکت کی ، جن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، سابق آرمی چیف جنرل ( ر) اشفاق پرویز کیانی اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ شامل تھے، ایم کیو پاکستان کے رہنمائوں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فروغ نسیم بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، بعد ازاں پرویز مشرف کے جسد خاکی کو آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.
اضافی بجلی استعمال کے نرخ بارے ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا میں جمع
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ونٹر پیکج کی منظوری کے لیے...