لاہور ( نئی تازہ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار د یتے ہوئے گھریلو صارفین کو 5 سو یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا،لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے اظہر صدیق سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔پیر کوجسٹس علی باقر نجفی نے اظہرصدیق ودیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیافیصلہ سنایا۔
عدالت نے حکم دیا کہ گھریلو صارفین کو پانچ سو یونٹس تک سبسڈی دی جائے، اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے،بجلی بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دے۔