ابو ظہبی(نئی تازہ رپورٹ)چلتی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر 75ہزار روپے جرمانہ دینے کے لئے تیار ہو جائیں، متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون کے تحت چلتی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک شاپنگ بیگز پھینکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جو 75ہزار روپے کے مساوی ہے. میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفاتی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے مقصد سے اُٹھایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل جرمانہ کی حد 500درہم تھی۔
متحدہ عرب امارات مین دنیا بھر سے لوگ سیاحت اور کاروباری امور کے لیے آتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین عمارتوں والے ملک میں ٹریفک قوانین بہت سخت ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں ٹریفک کافی پُرہجوم ہو نے کی وجہ سےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گھنٹوں ٹریفک جام رہ سکتا ہے۔
جوابی اقدام ، کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت...
Read more