اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کراچی کے موچکو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ کے اندراج کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ بلاول بھٹو کے خلاف غیر اخلاقی اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر درج کیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، موچکو تھانے کے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او شیخ رشید کو لینے اسلام آباد پہنچے ہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات عائد کرنےپر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا، عدالت نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔