لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بجائے سابق ارکان اسمبلی ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ عمران خان خود تمام نشستوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے ، تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سابق ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ عمران خان نے سابق ارکان کو الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روز عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا اورکاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 33 حلقوں میں 16 مارچ کوضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔