لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ جمعہ کولاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کی تارٰک سے متعلق سماعت کے موقع پرعدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں تو کیسے انکے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے۔ جمعرات تک پنجاب میں انتخابات کا فیصلہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
اسد عمر نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں 90 روز میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کلئیر ہوچکا ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے۔رہنما ُی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئیں لیکن تاریخ دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لکھ کر دے چکا ہے کہ تیاری کیلئے 54 روز درکار ہیں، حکومت جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اضافی بجلی استعمال کے نرخ بارے ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا میں جمع
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ونٹر پیکج کی منظوری کے لیے...