لاہور( نئی تازہ رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نےتحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو بحال کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ایک کیس کی سماعت کے دوران لا آفیسر کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 4 دن ہو گئے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا۔ سائلین کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی دور حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے لا افسران کو حکم دیا کہ فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہونا شروع کریں۔سیکرٹری قانون نے نگران کابینہ کی منظوری سے پہلے سے تعینات لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔