پشاور( نئی تازہ رپورٹ ) پولیس لائنز پشاورکی مسجد میں دھماکے میں شہدا کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ مزید لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ بعض شدید زخمی دم توڑ گئے ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق رات 12 بجے کے بعد مزید 17 شہدا کی میتیں اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے۔ہسپتال میں دھماکے کے 55 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا ہے۔ پشاور کےڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کے مطابق منگل کی صبح دھماکے کے شہدا کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن مسلسل جاری ہے . اس دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے ۔
اس بارے میں پشاور، مسجد میں دھماکہ، 72 افراد شہید ، 150 سے زائد زخمی
ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر نے کہا کہ حتمی طورپر نہیں بتا سکتے کہ آپریشن کب تک مکمل ہو گا، انہوں نے بتایا کہ ہائیڈرالک کٹر کی مدد سے سلیبس کو نہایت احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سنسرڈیوائسز موجود ہیں جنہیں لگا کر زندہ افراد کی موجودگی کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔