پشاور ( نئی تازہ رپورٹ) پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کو ہونے والےدھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 27 پولیس افسروں وجوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ رات کو پولیس لائن کے گراونڈ میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں اعلی حکام سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے، پولیس کے دستے نے شہداء کے تابوتوں کو سلامی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 27 پولیس افسروں وجوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ پولیس لائن کے گراونڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں.نگران صوبائی وزراء، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، کمانڈنٹ فرنٹیئر کا نسٹبیلری ، آئی جی فرنٹیئر کور ، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ، اعلیٰ فوجی وسول افسران ، شہداء کے لواحقین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد شریک تھی ۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پولیس شہداء کے تابوتوں کو سلامی پیش کی جنہیں نہایت احترام سے قومی اور پولیس پرچم میں لپیٹا گیا تھا ۔شہداء کی روح کے ایصال ثواب اور ملک کی قومی یکجہتی وسلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔ بعد ازاں شہدا کی تدفین کر دی گئی۔
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور: سموگ میں کمی اور فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں...