اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز)صدرمملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ 8 فروری کو طلب کرلیا۔اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور امن وامان کی صورتحال پر غور کیساتھ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن بل بھی پیش کیا جائے گا-
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 54 ایک کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ ملکی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور امن وامان کی صورتحال پر غور کیساتھ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن بل بھی پیش کیا جائے گا۔