اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پارٹی قائد نواز شریف سے طویل مشاورت کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ 2 ہفتے لندن میں موجود رہے جہاں ان کی پارٹی قائد نوازشریف کے ساتھ مشاورت جاری رہی، مشاورت کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی۔نجی تی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی گزشتہ روز ساڑھے چار ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔
لیجنڈری اداکار منوج کمار 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو...
Read more