راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ )عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔
سول جج راولپنڈی نوید اخترکی عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی بھی ادارے کوقانون کے مطابق کسی بھی قسم کی کارروائی سے نہیں روک سکتی۔ مقدمہ 15فروری کو سماعت کیلئے مقرر ہے ، فریقین تاریخ پر پیش ہوں ۔۔شیخ رشید کی جانب سے دائر حکم امتناع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال حویلی کیس اور محکمہ وقف متروکہ املاک فیصلے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ لال حویلی جبری خالی کرانا غیر قانونی اور سیاسی انتقام ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو بعد میں سنا دیا گیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان کا بیان سامنے آیا تھا کہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنےجارہی ہے، لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہیں، لال حویلی کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے ایف آئی اے اور پولیس کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔آصف خان کے مطابق شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی اس حوالے سے مراسلہ بھجوایا گیا ۔
ایچ آئی وی کا پھیلاؤ، نشتر ہسپتال ملتان کے ایم ایس سمیت 6 ملازمین معطل، وی سی مستعفی
ملتان کے نشتر ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر...