کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن نے کراچی کے مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن نے رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 ،راشد منہاس روڈ،عسکری پارک یونیورسٹی روڈ پر کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ اشیا برآمد کیں۔
برآمد کئے گئے سامان میں 2396 قیمتی گھڑیاں، 190 کارٹن سپلیمنٹ پاؤڈر، 3600لیپ ٹاپ ، 3 ٹن پنیر اور بھارتی کاسمیٹک کے 67 کارٹن ،طیاروں کا آئل اور پسٹن آئل بھی شامل ہیں ۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت 39 کروڑ روپے ہے۔ اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔