کراچی( نئی تازہ رپورٹ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قدرمیں ریکارڈ اضافہ ہونے سے ڈالر 255 روپے کا ہوگیا
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں کیپ ہٹانے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 12 روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 255 روپے پرپہنچ گیا ۔جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 255 روپے کا ہو گیا۔ ایک روزقبل ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا – تاہم جمعرات کو روپے کی قدر میں 24 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 255 روپے کا ہو گیا-رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے شرط رکھی گئی تھی کہ کرنسی شرح تبادلہ کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیا جائے۔ نئے نرخ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قدر کا فرق تقریباً ختم ہو گیا ہے.