رحیم یار خان ( نئی تازہ نیوز).متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان رحیم یار خان پہنچ گئے – وزیراعظم شہباز شریف نے چاندنہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور یو اے ای کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات ب کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید کا پاکستان آمد پر استقبال کرکے بہت خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شیخ محمد بن زاید کا دوسرا گھر ہے، ان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔مہمانوں کے استقبال کے لئے وزیراعظم ،وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔
مریم نواز نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا
لاہور(نئی تازہ رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برطانیہ کے نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس...