اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے کے مراسلہ کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے 43 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر لئے تھے اور اس بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا تھا.- میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کے لئے ا سپیکر اور ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں- پی ٹی آئی کے اب تک مجموعی طور پر 124 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے 4 مر احل میں منظور کیے گئے، پہلے مرحلے میں 11، دوسرے میں 35اور تیسرے مرحلے میں بھی35 ارکان کے استعفے منظور ہوئے اور اب 43 ارکان اسمبلی کےاستعفے منظور کیے گئے ہیں.