لاہور( نئی تازہ رپورٹ) لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظورکرلیا -پولیس نے فواد چوہدری کو کینٹ کچہری میںجوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر کی عدالت میں پیش کیا. کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی . بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کا میڈیکل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے راہداری ریمانڈ منظور کر لیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ فواد چودھری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے- اس سے قبل وکلا نے فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگانے پر پولیس سے تکرار کی اور ہتھکڑی کھولنے پر زور دیا-
فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے علی الصباح ان کی رہائش گاہ ٹھوکرنیازبیگ سے گرفتار کیا تھا- ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے –
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور: سموگ میں کمی اور فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں...