اسلام آباد(نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریوں ، تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کر د یئے ہیں۔ ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میںشفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ نگران حکومتوں کے لئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی تقرری یاتبادلہ الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگا۔ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔اور جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز پر عمل کریں۔
ای سی پی نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے کسی قسم کی ترقیاتی سکیم کاا علان نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا سے رہائش گاہوں سمیت سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سابق اعلیٰ عہدیداران کو صرف قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے اور ہر طرح کی اضافی سیکیورٹی یا پرو ٹوکول فوری واپس لیا جائے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان کو 30جون سے پہلے کی صورتحال کے مطابق تین روزمیں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
نگران حکومتوں کو کسی بھی منصوبے کا ٹینڈر جاری کر نے سے روک دیا گیا ہے جبکہ صرف ان نئی تقرریوں پر کارروائی جاری رکھی جائے گی جن کے صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ٹیسٹ انٹرویو ہو چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر تعینات افسران کی فہرستیں بھی طلب کی ہیں