عالمی مالیاتی بحران کے نتیجے میں امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔فوری طرف پر ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں معاشی صورت حال نے ترقی یافتہ ممالک پر بھی سنجیدہ اثرات مرتب کئے ہیں۔اور اب امریکی بینکوں میں بھی ملازمین کی برطرفیوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی کی وجہ سے بینکوں پر دبا ئوبڑھ رہا ہے کہ وہ لاگت کم کریں جس کی وجہ سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کا خدشہ ہے ، بینکوں کی اس فیصلے کی بعد ہزاروں ملازمین فارغ ہو جائیں گے جنہیں گذشتہ چند برس کے دوران بھرتی کیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو کورونا کی وبا کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے سے بچ گئے تھے ،
اطلاعات کے مطابق چند امریکی بینکوں کی طرف سے 15ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع ہو گیاہے۔
ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید بینک بھی اسی طرح کے فیصلے کر سکتے ہیں۔
واشنگٹن: نئی تازہ مانیٹرنگ