وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گی اور وہاں سے28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز اکتوبر میں بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں جبکہ 6 جنوری کو مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا گیاتھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ
لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جارحانہ پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ہو گی جبکہ مریم نواز شریف یکم فروری سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں جلسے کریں گی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے 7 ڈویژنز میں بڑے جلسوں کا فیصلہ ہوا تھا اب اسے بڑھا کر ملکی سطح پر لے جایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ مریم نواز پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد جن حلقوں میں ضروری ہوا وہاں جلسوں میں شرکت کریں گی۔
اسلام آباد/لندن: نئی تازہ مانیٹرنگ
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور: سموگ میں کمی اور فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں...