ہنگو( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے آئین اور اسمبلیاں توڑنا آمروں کا کام ہے ،الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے،معاشی حالات ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ہنگو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو یہ 6 ماہ موئخرکر سکتے ہیں۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئین اور اسمبلیاں توڑنا آمروں کا کام ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کردیا،چیئرمین تحریک انصاف نے جاتے جاتے پاکستان کے ہاتھ پائوں معاشی طور پر باندھ دیئے۔
حافظ حمداللہ نے کہاکہ پاناماکا بہانہ بنا یا گیا اور نواز شریف کو نا اہل کر کے نیا سیاسی انتشار پیدا کیا گیا ۔پی ٹی آئی کو بزور بازو مسلط کردیاگیا تھا۔ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ کیا ۔