پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پاس مسلم لیگ ن اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کے پاس موجود مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز جلد لیک ہوں گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔
ادھر نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہاکہ ایک آدمی کوتوسیع دی گئی اوراس کے بعد دوبارہ توسیع کی کوشش کی گئی، الزامات لگا کرپھر اسی شخص کو دوبارہ 6 مہینے کی توسیع دینےکی کوشش کی گئی۔.
انھوں نے کہا کہ اپنے مفاد کیلئے ایک شخص کو آؤٹ آف میرٹ چیف بنانےکی کوشش کی گئی، اس شخص کو کریڈٹ دینا چاہیے ، جس نےاپنےدورمیں توسیع کےقانون کو ختم کردیا.انہوں نے کہا کہ سسٹم ایسا بنا دیا گیا ہےکہ بار بار اقتدار میں وہی چور آتے رہتے ہیں۔