پشاور ( نئی تازہ مانیٹرنگ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےلیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہو گیا.فریقین نے اپوزیشن کے تجویز کردہ اعظم خان کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔
جمعہ کی شب یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان مذاکرات میں ہوا۔ اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیاگیا تھا۔ اس سے قبل اکرم درانی نے وزیراعلٰی ہائس جا کر مذاکرات سے معذرت کر لی تھی جس پر سپیکر نے دونوں کی ملاقات کا اہتمام کیا..ملاقات کے بعد محمود خان اور اکرم درانی نے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہونے کی تصدیق کر دی ہے.
اعظم خان بار ایٹ لا کی ڈگری رکھتے ہیں. وہ نگران وفاقی وزیر اور چیف سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں سرنجام دے چکے ہیں. محمود خان کے مطابق تارخ میں پہلی بار حکومت اپوزیشن نگران وزیاعلیٰ کے نام پر متفق ہوئے ہیں. جبکہ اکرم درانی نے کہا ہے کہ اعظم خان ہمارے متفقہ امیدوار ہیں ہم نے ایسا نام دیا جس پر اتفاق کیا گیا.