اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔
جمعہ کوالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے بھجوائے گئے مراسلہ کی روشنی میں 31 جنرل نشستوں کے ارکان اور 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 35مستعفی ارکان کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔جن کے استعفے اسپیکر کی جانب سے منظور کئے گئے ہیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں ۔