اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کو تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔ چند روز میں 70ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظو ہوگئے۔ جمعہ 20 جنوری کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مزید 35ارکان کے استعفے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میںخسرو بخیتار اور عامرکیانی ،فخر امام، کرامت کھوکھر ،عبدالمجید خان، اسما قدیر اور عمر اسلم خان شامل ہیں۔ امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللہ، محبوب حسین قریشی، ابراہیم خان، محبوب شاہ، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان اور ساجد خان کے استعفے بھی منظور ہو گئے۔سپیکر نے محمد اقبال خان، سید فیض الحسن، شوکت علی بھٹی، منور بی بی بلوچ ، جنید اکبر، عثمان ترکئی اور مجاہد علی کے استعفوں کو بھی منظور کر لیا ہے۔
ارباب عامر ایوب،طارق اقبال،نگزیب خان کھچی، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری، حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محمد بشیرخان اورشیر اکبر خان کے استعفے بھی منظور کئے گئے ہیں۔تمام استعفے 11اپریل 2022 سے منظور کئے گئے ہیں. الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے مل گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد ارکان کوڈی نوٹیفائی کرے گا۔
چند روز قبل سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید احمد کے استعفے منظور کیے تھے۔