پاکستانی مارکیٹ میں مقبول رہنے والی فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے نئے سال کا اپنا پہلا سستا موبائل فون سی 12 لانچ کردیا۔
6اعشاریہ 3انچ اسکرین کے ساتھ پیش کئے گئے فون میں بیک اور فرنٹ پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے۔ بیک پر 8 میگا پکسل جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا ہے۔اوکٹاکور سی پی یو والاے اس فون میں اینڈرائیڈ 12 گو کا جدید آپریٹنگ سسٹم موجود ہے
نوکیا سی12فون 64 جی بی میموری اور 2 جی بی ریم ( مزید 2 جی بی ورچوئل ریم ) کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔
نوکیا سی 12 میں 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری رکھی گئی ہے جو فکس نہیں اور تبدیل کی جا سکتی ہے۔
اوکٹاکور سی پی یو کے حامل فون میں اینڈرائیڈ 12 گو کا جدید آپریٹنگ سسٹم د موجود ہے ۔
ابتدائی طور پر یورپ میں متعارف کرایا گیا یہ نوکیا فون مارچ 2023 میں پاکستانی مارکیٹ میں پہنچنے کا امکان ہے۔
فون کی قیمت پاکستانی30 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔