طالبان حکام کی جانب سے شعبہ صحت سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کو کام کی اجازت کے بعد کئی امدادی تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کے لیے افغانستان واپس جا رہے ہیںکیئر، سیو دی چلڈرن، اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے کہا ہے ہے کہ انہیں طالبان حکام کی جانب سے یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں کہ خواتین کارکنوں کو اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت دی جائے گی۔ جس کے بعد ان تنظیموں نےدوبارہ کچھ پروگرامز کا آغاز کر نے اعلان کیا ہےجن میں زیادہ تر صحت اور غذائیت پر مرکوز ہیں۔
گزشتہ ماہ طالبان حکام نے سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو خواتین کے لیے اپنے دروازے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ چند روز بعد تمام ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو خواتین کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ جس کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔