پشاور ( نئی تازہ نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی۔ گورنر کو 48گھنٹے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔اس سے قبل صوبائی کابینہ کے اجلاس سے محمود خان نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم تو 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کررہے تھے، ہمیں عمران خان نے روکا۔
وہ کے پی کے اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔ اکرم درانی نے دعوی کیا تھاکہ وزیراعلی نے قریبی ساتھی کے ذریعے عدم اعتماد لانے کا پیغام بھجوایا ہے۔وزیراعلی محمود خان نے مزید کہا کہ اکرم درانی شام تک انتظار کریں، ہم آپ کو بڑا سرپرائز دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد اور جھوٹے بیانات سے کچھ نہیں حاصل ہوگا، بتایا جائے عدم اعتماد کے بارے میں ہماری طرف سے کس نے رابطہ کیا؟
محمود خان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج ارسال کریں گے۔اپنی بات پر عمل کرتے ہوئے محمود خان نے منگل کی شب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی ہے۔