راولپنڈی کے علاقہ ڈھیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے وکیل کو قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ شیخ عمران بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے انہیں قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی صورتِحال واضح ہو گی۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
راولپنڈی : مانیٹرنگ ڈیسک