بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں پہنچنے کے لئے پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا. انہیں لانے کیلئے وی آئی پی ہیلی کاپٹر کومیلا وکٹورینز فرنچائزی نے بھجوایا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کراچی سے چٹاگانگ کے ظہور علی چودھری اسٹیڈیم پہنچنا تھا جہاں اگلے روز میچ ہونا تھا، اس لیے فرنچائزی نے انہیں لانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھجوادیا۔رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے رضوان بروقت چٹاگانگ پہنچ گئے، تاہم پنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فارچیون بریشال کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں وکٹورینز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی کومیلا وکٹورینز کو لٹن داس اور محمد رضوان سے بڑی اننگز کی امید تھی، لیکن وہ صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔ انہیں اننگز کے چھٹے اوور میں قمر الاسلام نے آئوٹ کردیا ۔ رضوان نے 11 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چھکے لگائے۔ ٹیم کی جانب سے خوشدل شاہ 43 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
چٹاگانگ: مانیٹرنگ ڈیسک