کوئٹہ ( نئی تازہ رپورٹ) بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز پیر 16جنوری سے ہو گیا۔ تقریباً 26 لاکھ بچوں کوویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کرلیا گیا پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ای او سی سینٹر کے مطابق بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم پیر 16جنوری سے شروع ہو کرسات روز جاری رہے گی ۔صوبہ بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ای او سی سینٹر ذرائع نے بتایا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جبکہ سات روزہ پولیو مہم کے دوران 25 لاکھ 99 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررہے۔ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سیکورٹی انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں۔