اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 31 جنوری تک کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں آئندہ 15روز تک برقرار رہیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ اتوار رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، تمام پیٹولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔
اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا.
جوابی اقدام ، کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت...
Read more