کینیا میں نیشنل لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام میں فٹبال کے14 کھلاڑیوں اور دو کوچز کو معطل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹ بال کینیا فیڈریشن نے ایک بیان میں بتایا کہ فیڈریشن کو خفیہ رپورٹ ملی تھی جس میںکھلاڑیوں اور آفیشلز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی معلومات تھیں۔فٹ بال کینیا فیڈریشن کے مطابق اس نے ان کھلاڑیوں کو تحقیقات کے بعد معطل کر دیا ہے۔
معطل کیے جانے میں سے چھ کھلاڑی زو کریچو ایف سی کلب سے منسلک ہیں جنہیں فیفا کی کمیٹی نے 2021 میں میچ فکسنگ کے الزامات پر کینیا پریمیئر لیگ سے باہر کر دیا تھا۔
فٹ بال کینیا فیڈریشن نے حالیہ کارروائی سے متعلق کہا ہے کہ لیگ کے وقار کو تحفظ دینے کی خاطر فیڈریشن نے فوری طور پر ان افراد کو معطل کیا ہے۔
فیفا نے 2020 میں کینیا کے چار کھلاڑیوں پر لیگ میچز کی فکسنگ کی وجہ سے پر پابندی عائد کی تھی۔ ان میں سے ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی لگائی گئی تھی۔ بعد ازاں اسی سکینڈل میں ملوث کینیا کے پانچ ریفریز کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔
گذشتہ سال فروری میں فیفا کی جانب سے معطلی کے بعد نومبر میں ہی کینیا کی بین الاقوامی فٹ بال میں واپسی ہوئی ہے۔
نیروبی : نئی تازہ مانیٹرنگ