لاہور( نئی تازہ نیوز )وزیر اعلیٰ کی طرف سے تحلیل کی سمری کے 48 گھنٹے بعد پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل ہوگئی ہے۔ گورنر پنجاب نے اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کی شب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوائی تھی۔تاہم گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط نہیں کیے اور ہفتہ کی شب ان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا کہ میں اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔اس طرح ہفتہ کی شب وزیراعلی کی بھجوائی گئی سمری کے 48 گھنٹے بعد آئینی طور پر پنجاب اسمبلی ازخودتحلیل ہوگئی ہے.
صوبائی کابینہ بھی اسمبلی تحلیل کے ساتھ ختم ہو گئی جبکہ پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان اب سابق رکن کہلائیں گے تاہم نگران وزیر اعلیٰ آنے تک پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ رہیں گے.