سام سنگ نے نئے سال کے آغاز میں درمیانی رینج کا فون گلیکسی اے 14 متعارف کرا دیا۔
رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے فروری میں سال کا بہترین اور مہنگا فون گلیکسی ایس 23 پیش کرنے سے قبل گلیکسی اے 14 متعارف کرا دیا ہے، جو ایک مڈرینج فون ہے ۔
گلیکسی اے 14 کے بیک پر 50 میگا پکسل کے مین کیمرا سمیت تین کیمرے ہیں۔فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا جدید سینسرز کے ساتھ صارفین کو متوجہ کرے گا ۔ نیا مڈرینج فون 6.6 انچ ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیاہے۔
فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری بھی اس کی اہمیت بڑھاتی ہے۔گلیکسی اے 14 کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ مارکیٹ میں لایاگیا ہے، تاہم اس میں الگ سے میموری کارڈ ڈالنے کا آپشن بھی ہے ۔
گلیکسی اے 14 میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے ۔جو ایک سائیڈ پر ہے فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 700 کی چپ لگائی گئی ہے ۔
نیافون اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ تین مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کی قیمت 199امریکی ڈالرہے اور اسے ابتدائی طور پر صرف امریکا کی مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ گلیکسی اے 14 کو پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مارکیٹس میں آئندہ دو ہفتوں میں متعارف کرادیا جائے گا۔