کراچی ( نئی تازہ رپورٹ)پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے 12 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
انڈس موٹرز کمپنی آئی ایم سی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات ہیں۔
کمپنی کے نوٹی فکیشن کے مطابق یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے اضافہ کرکے 38 لاکھ 19 ہزار کر دی گئی ہے ، 1.5 سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار کے اضافہ سے 46 لاکھ 9 ہزار ر ہوگئی ہے۔
یارس 1.3 سی وی ٹی کی نئی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار، 1.3 ایچ ایم ٹی کی 40 لاکھ 39 ہزار، 1.3 ایچ سی وی ٹی کی 42 لاکھ 39 ہزار اور 1.5 جبکہ ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جا ری کیا گیا ہے۔۔
کمپنی نوٹی فکیشن کے مطابق کرولا 1.6 ایم ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار اضافے سے 49 لاکھ 39 ہزار، 1.8 سی وی ٹی 4 لاکھ 60 ہزار اضافے سے 62 لاکھ 9 ہزار روپے کی گئی ہے۔ کرولا 1.6 سی وی ٹی کی نئی قیمت 53 لاکھ 69 ہزار، یو پی ایس پی ای سی کی قیمت 59 لاکھ 9 ہزار اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی نئی قیمت 61 لاکھ 69 ہزار ہو گئی ہے۔
انڈس موٹرزکے مطابق ریوو وی اے ٹی کی قیمت 8 لاکھ 30 ہزار اضافے سے ایک کروڑ 14 لاکھ 29 ہزا اور روکو وی اے ٹی کی قیمت 8 لاکھ 70 ہزار کے اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 20 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق چار قسم کی فارچونر گاڑیاںایل او پیٹرول، ہائی پیٹرول، ڈیزل اور ڈیزل لیجنڈر کی قیمتوں میں9 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمتیں بالترتیب ایک کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار، ایک کروڑ 43 لاکھ 19 ہزار، ایک کروڑ 50 لاکھ 99 ہزار اورایک کروڑ 59 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔کمپنی نے کریداروں اور ڈیلرز کو مطلع کیا ہے کہگاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری کے بعد کے تمام آرڈرز پر ہوگا۔
آئی ایم سی کے مطابق حالات کی وجہ سے گاڑیوں کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا مشکل ہو گیا تھا ۔