وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزا لٰہی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ گورنر ہائوس نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، گورنرنے 48 گھنٹے میں دستخط نہ کئے تو اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کے پی اسمبلی بھی تحلیل کرد یں گے، پی ٹی آئی اپنی دو اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں جائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 48 گھنٹے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران حکومت کے قیام کیلئے خط لکھیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ ق، پرویز الہی اور مونس الہی کا شکریہ ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں میں 90 روز کے اندر انتخابات ہو ں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہئے، اسپیکر کو بھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفے قبول کریں۔
ادھرگورنر ہائوس نے وزیراعلی پنجاب کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ سمری موصول ہوگئی ہے۔ اس پر جو بھی فیصلہ کیا بھاری دل سے کروں گا۔
لاہور :نئی تازہ نیوز