امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے صرف تین سیکنڈ تک کسی شخص کی آواز سن کر ہوبہو نقل تیار کرنے والا سافٹ ویئر تیار کر لیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق وائس سمولیٹر( وی اے ایل ایل ای) لینگویج ماڈ کی تیاری میں سات ہزار افراد کی انگریزی میں 60 ہزار گھنٹوں پر مشتمل تقاریر استعمال کی گئیں
مصنوعی ذہانت کی مدد سے کام کرنے والا یہ سسٹم میں کسی شخص کی صرف ایک بار کی وائس ریکارڈنگ کی مدد سے اس شخص کی طرح کچھ بھی کہنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بولنے والے کے جذباتی لہجے اور صوتی ماحول کی بھی نقل کر سکتا ہے۔
مبسرین کے خیال میں یہ سسٹم پہلے سے موجود ایسے دیگر سافٹ ویئرز سے بہت آگے ہے۔
یہ سسٹم صرف ایک مختصر ریکارڈنگ سے پوری آڈیو بک پڑھنے، اصل زبان میں وائس اوور والی ویڈیوز، اور اصل ریکارڈنگ خراب ہو جانے پر فلمی اداکاروں کے لہجے میں بات مھمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مبصعین کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میں کسی شخص کی مماثلت کی نقل کرنے والی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی طرح اس سسٹم کے بھی غلط استعمال کا امکان موجود ہے۔مائیکروسافٹ کے مطابق فی الحال وی اے ایل ای سافٹ ویئر عوامی استعمال کے لیے دستیاب نہیں۔
واشنگٹن: نئی تازہ مانیٹرنگ