.
لاہور( نئی تازہ رپورٹ).سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلی پرویز الہی نے 186 ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے ۔جبکہ اپوزیشن نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صبح عدالت میں اعتماد کے ووٹ کا دن مقرر ہو گا۔
رات 12 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پر ووٹنگ مکمل ہوئی، جس کے بعد اسپیکر سبطین خان نے اعلان کیا کہ پرویز الہی نے 186 ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے اس سے قبل اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔
اسپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد شروع ہوا تو سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے ووٹنگ کا طریقہ کار ایوان میں پیش کردیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔قانونی تقاضوں کے باعث اسمبلی اجلاس 12 بج کر 5 منٹ تک ملتوی کیا گیا تھا، جو 12 بج کر 24 منٹ پر دوبارہ شروع ہوا، اور پرویز الہی کے بطور وزیراعلی اعتماد کے ووٹ کی قرار داد پر ووٹنگ مکمل کی گئی۔ اپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہونیوالی ووٹنگ مکمل ہونے
اسپیکر سبطین خان نے اعلان کیا کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے 186 ووٹ حاصل کئے۔
اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کو بلڈوز کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کے نمبر پورے نہیں تھے، ان کے پاس صرف 181 اراکین تھے تاہم کارروائی کو بلڈوز کر دیا گیا۔ اسمبلی نہ توڑنے کا حلف دے کر ممبران کو اسمبلی لایا گیا ، یہ جو بھی نمبر پیش کریں گے جعلی ہو گا۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کے دوران جاری رہا تاہم اعتماد کے ووٹ کی کاررائی سے قبل اپوزیشن نے بائیکاٹ کر دیا