کراچی ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے عمدہ با ئولنگ اور آل رائونڈ کا کردگی سے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نسیم شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے ٹیم کی فتح آسان بنائی۔ پہلا میچ کھیلنے والے اسامہ میر مہمان ٹیم کی دو وکٹیں لے اڑے۔ محمد رضوان 77 رنز ناٹ آئوٹ اورکپتان بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوںکے نقصان پر رنز255 بنائے۔ پاکستان کی عمدہ با ئو لنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھراتی رہی اور کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔
نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں کونوے کو بولڈ کرکے پاکستانی ٹیم کا جذبہ بڑھا دیا۔نسیم شاہ نے ایک آسان بیٹنگ وکٹ پرپانچ کھلاڑی آئوٹ کرکے نیوزی لینڈ کو بڑا سکور کرنے سے روکا۔ پہلا میچ کھیلنے والے اسامہ میر نے اپنی سپن بائولنگ سے بلے بازوں کو مشکل میں ڈالے رکھا اور دو وکٹیں حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اسامہ میر کو2 ، محمد وسیم اور محمد نواز کو ایک ایک وکٹ ملی ۔نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز کے ساتھ نمایا ں رہے۔
پاکستان نے 256 رنز کا ہدف صرف4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور: سموگ میں کمی اور فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں...