ریاض ( نئی تازہ مانیٹرنگ )سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
سعودی میڈیاکے مطابق پرنس محمد بن سلمان نے سعودی فنڈ برائے ترقی کو پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں سعودی ڈپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان قبل ازیں اگست میں کیا گیا تھا جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی ڈپازٹ میں دسمبر میں توسیع کی گئی تھی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات پاکستان کی معیشت اور اس کے عوام کی حمایت میں سعودی مملکت کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 25 اگست 2022 کو پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حکم مملکت کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اس کے لوگوں کی مدد کا اعادہ تھا۔
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی کی غرض سے 2 دسمبر 2022 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے تین ارب کے ڈپازٹ میں توسیع کر دی تھی۔
اضافی بجلی استعمال کے نرخ بارے ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا میں جمع
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ونٹر پیکج کی منظوری کے لیے...