ابوظہبی (نئی تازہ نیوز) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون اورباہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
قصر الشاطی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران شیخ محمد نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے ملک اور عوام کی بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے مبارکباد دینے پر شیخ محمد سے تشکر کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں کے درمیان دفاعی و عسکری امور میں تعاون اورباہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔
اجلاس میں یو اے ای کی اہم حکومتی شخصیات اوردفاعی و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس سے قبل غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقات کی تھی.
اضافی بجلی استعمال کے نرخ بارے ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا میں جمع
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ونٹر پیکج کی منظوری کے لیے...