قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات کو غلط قرار دے دیا۔
این آئی ایچ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ کچھ علاقوں میں رپورٹ ہونے والا ایکس بی بی ویرینٹ اومی کرون ہے۔اور یہ بی ایف 7 ویرینٹ نہیں جس کے کیسز پڑوسی ممالک میں سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں اب تک اومی کرون کے 29 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز نے چین میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی خبر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میںنئے ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم قومی ادارہ صحت کے ترجمان نے اس خبر کوغلط قرار دے دیا ہے
این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے اور پازیٹو کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 40 (0.40) فی صد رہی اور اس دوران ملکبھر میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی