متحدہ عرب امارات نے جنوری 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ۔یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں نئی قیمتوں کا علان کیا گیا – نئی قیمتیں جنوری 2023 کے مہینے میں لاگو ہوں گی ۔
کمیٹی کے اعلان کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2.78 درہم فی لیٹر ہوگی، دسمبر میں یہ قیمت 3.30 درہم فی لیٹر تھی، اسپیشل 95 کی قیمت دسمبر کے 3.18 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 2.67 درہم فی لیٹر ہوگی ۔ اسی طرح جنوری میں ای پلس 91 پٹرول 2.59 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت 3.11 درہم فی لیٹر تھی۔فیول پرائس کمیٹی کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی گئی ہے جنوری میں اس کی قیمت 3.29 درہم فی لیٹر ہوگی، جو گزشتہ ماہ 3.74 درہم فی لیٹر فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ فیول پرائس کمیٹی نے دسمبر2022 کے لیے بھی قیمتوں میں کچھ کمی تھی تاہم جنوری کے لیے قیمتیوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے.