پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے انفرادی رابطے کرنے والے پارٹی ارکان کا پتہ چلانے کے لئے اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی
میڈیا رپورٹ کے مطابق.کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر پارٹی کے مزید 4 ارکان کو ساتھ شامل کریں گے، اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کیا جائے گا، اور تین روز کے اندر عمران خان کو رابطہ کرنے والوں کے ناموں سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق اسد قیصر نے عمران خان کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اجتماعی استعفوں کی منظوری کیلئے ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے استعفوں کی اجتماعی منظوری سے صاف انکار کر چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ارکان اگر ایک ایک کرکے پیش ہو کر تصدیق کردیں تو استعفے منظور ہو سکتے ہیں
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی سے خفیہ رابط۔وں میں ہیں
دوسری جانب دو ارکان نواز الہٰی اور طالب نکئی نے اسپیکر کو چھٹی کی درخواست دی ہوئی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ 6 ارکان نے اجتماعی استعفوں پر اپنے دستخط کو جعلی قرار دیا جبکہ ارکان اسمبلی زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی اسمبلی رجسٹر میں اپنی حاضری لگاچکے ہیں اور اس بنا پر تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔