حکومت نے سال2023میں38 سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔سال میں16عام جبکہ 22 اختیاری چھٹیاں ہونگی ۔
کابینہ ڈویژن کی طرف سےتعطیلات کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق سال2023 میں 38 چھٹیاں ہوں گی۔ جن میں16عام تعطیلات اور22 اختیاری چھٹیاں شامل ہیں ۔
5 فروری کو یوم کشمیر ، 23 مارچ کو یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور، 22 سے24 اپریل عید الفطر ، 29،30جون اوریکم جولائی کو عیدالاضحی کی چھٹیاں ہوں گی۔27 اور28جولائی کو 9 ویں اور 10ویں محرم، 14اگست کو یوم آزادی ، 28 ستمبر کو میلاد النبی کی تعطیل ہو گی۔
اسی طرح 9 نومبرکو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائداعظم وکرسمس ، 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کیلئے بعد ازکرسمس کی عام تعطیل ہوگی ۔
واضح رہے کہ اسلامی تعطیلات متوقع تاریخ کے حساب سے درج کی گئی ہیں ۔ چاند کی رویت کے لحاظ سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ۔
ا سٹیٹ بنک کے قوعد و ضوابط کے تحت کام کرنے والے ملک کے تمام بنک 2جنوری،22 مارچ اور3 جولائی کو بند رہیں گے۔