پاکستان سمیت دنیا بھر میں اڑھائی ارب افراد کے زیر استعمال واٹس ایپ متعدد موبائل فونز پر بند ہونے جارہی ہے۔ نئے سال میں کئی لوگوں کو نیا موبائل فون خریدنا پڑ سکتا ہے۔
کتنی اقسام کے فون شامل ہیں
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق.میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اس ماہ کے آخر سے 49 اقسام کے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔ 31 دسمبر2022 کے بعد پرانے سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین موبائل فون کواپ گریڈ کیے بغیر ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس میں آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین شامل ہیں
سام سنگ کے سات اسمارٹ فونز
رپورٹ کے مطابق، ان میں مشہور موبائل کمپنی سام سنگ کے سات اسمارٹ فونز Galaxy Ace 2، Galaxy Core، Galaxy S2، Galaxy S3 Mini، Galaxy Trend II، Galaxy Trend Lite اور Galaxy Xcover 2 شامل ہیں۔
یہ ماڈلز 2011، 2012 اور 2013 میں ریلیز ہوئے تھے۔
ان تمام موبائل ڈیوائسز کو اینڈرائیڈ 4.x میں اپ گریڈ کیا گیا تھا، جو ان کی آخری بڑی اینڈرائیڈ OS اپ ڈیٹ تھی۔
اب یہ خبر آئی ہے کہ واٹس ایپ 31 دسمبر 2022 کے بعد ان فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔
ایپل کے آئی فون
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن دیگر کمپنیوں کے اسمارٹ فونزاب واٹس ایپ کو مزید سپورٹ نہیں کرسکیں گے ان میں ایپل، ایچ ٹی سی، ہواوے، لینووو، ایل جی اور سونی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں واٹس ایپ نے آئی او ایس 11 اور اس سے پرانے سافٹ ویئر استعمال کرنے والے آئی فونز پر کام کرنا بند کر دیا تھا۔
چونکہ iOS 10 اور iOS 11 ورژن پرانے آپریٹنگ سسٹمز ہیں، اورامکان یہی ہے کہ زیادہ تر نئےایپل فونز پرتازہ اپ گریڈ انسٹال ہوتی ہے، جن لوگوں کے ایپل فونزپہلے سے اپ گریڈ نہیں ہیں ان کے لئے اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنا بہتر ہوگا۔
اس سے قبل واٹس ایپ کی طرف سے اپنے ہیلپ سنٹر کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا تھا کہ آئی فون صارفین کے لیے ایپ سروس کا استعمال جاری رکھنے کے لیے iOS 12 یا اس سے جدید ورژن ضروری ہوگا۔
یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ آئی او ایس 12 سے مراد ایپل کا آئی 12 ماڈل نہیں بلکہ یہ آپریٹنگ سسٹم کا ورژن ہے اس لئے زیادہ صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
رپورٹ کے مطابق iPhone 5 اور iPhone 5c صرف دو آئی فون ماڈلز ہیں جو اس تبدیلی سے متاثر ہوں گے۔ واضح رہے کہ نئے آئی فونز میں 16.2تک آئی آو ایس موجود ہے
اب اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے ورژن ضروری
اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے صارفین کے لیے ؤاٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے کم از کم اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے ورژن کی ضرورت ہے۔
واٹس ایپ نے کیا کہا
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لیے، ہم معمول کے مطابق پرانے آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ کرنا بند کر دیتے ہیں تاکہ اپنے وسائل کو جدید ترین ماڈلز کوسپورٹ کرنے پر استعمال کر سکیں
مکمل فہرست
جن 49 موبائل فونز پرواٹس ایپ 31 دمبر 2022 سے کام کرنا بند کر رہا ہے ان کی فہرست یہ ہے
Apple iPhone 5
Apple iPhone 5c
Archos 53 Platinum
Grand S Flex ZTE
Grand X Quad V987 ZTE
HTC Desire 500
Huawei Ascend D
Huawei Ascend D1
Huawei Ascend D2
Huawei Ascend G740
Huawei Ascend Mate
Huawei Ascend P1
Quad XL
Lenovo A820
LG Enact
LG Lucid 2
LG Optimus 4X HD
LG Optimus F3
LG Optimus F3Q
LG Optimus F5
LG Optimus F6
LG Optimus F7
LG Optimus L2 II
LG Optimus L3 II
LG Optimus L3 II Dual
LG Optimus L4 II
LG Optimus L4 II Dual
LG Optimus L5
LG Optimus L5 Dual
LG Optimus L5 II
LG Optimus L7
LG Optimus L7 II
LG Optimus L7 II Dual
LG Optimus Nitro HD
Memo ZTE V956
Samsung Galaxy Ace 2
Samsung Galaxy Core
Samsung Galaxy S2
Samsung Galaxy S3 mini
Samsung Galaxy Trend II
Samsung Galaxy Trend Lite
Samsung Galaxy Xcover 2
Sony Xperia Arc S
Sony Xperia miro
Sony Xperia Neo L
Wiko Cink Five
Wiko Darknight ZT