پاکستان کی ریکارڈ ساز فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سینما چین پی وی آر کی جانب سے فلم کی ریلیز سے قبل تشہیری مہم شروع کی جا چکی ہے ادھربھارتی مشرقی پنجاب میں بھی فلم کا ٹریلر سینما گھروں میں چل رہا ہے جس کے مطابق فلم 30 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں انتہا پسندوں کی شدید مخالفت کے باوجود بھارتی سینسر بورڈ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز پر غور کر رہا ہے۔
شوبز مبصرین کے مطابق یہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی 2022 کی آخری بڑی فلم ہوگی۔ فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کی مرکزی کاسٹ پر مبنی ایکشن فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔یہ 979 میں مولا جٹ کے نام سے بنائی گئی پنجابی فلم کا نیا ورژن ہے اور اسے تقریبا ایک دہائی میں مکمل کرکے ریلیز کیا گیا ہے
میڈیارپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ فلم کو بھارتی ریاست پنجاب اور دہلی میں زی اسٹوڈیوز ریلیزکروارہا ہے۔
زی اسٹوڈیوز کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے، اس لیے فلم کی شمالی بھارت میں پذیرائی کے امکانات زیادہ ہیں۔