امریکا نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تباہ کن سیلاب سے بحالی کے سلسلہ میں پاکستانی عوام کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ اُن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کرتے رہیں گے، آئندہ ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کیلئے پرامید ہوں
انٹونی بلنکن نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا
بلنکن اور وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے دونوں ممالک میں قریبی روابط کی ضرورت پر اتفاق کیا
انٹونی بلنکن نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کی غرض سے پاکستان کیلئے امریکہ کی پُرعزم حمایت کا اعادہ کیا