عوامی رائے جاننے کے بعد ٹویٹر نے صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس کو بحال کردیا۔
حال ہی میں صحافیوں کے اکاؤنٹس پر معطل کرنے پر صحافتی تنظیموں سمیت کئی ممالک نے ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، یورپی یونین جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایلون مسک کو سخت پابندیوں کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔
ایلون مسک نے تازہ ٹویٹ میں صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاونٹس بحال کرنے سے متعلق ٹوئٹر پول میں لوگوں سے رائے مانگی تھی، 58 فیصد کی رائے کے بعد صحافیوں کے معطل اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
ٹوئٹر نے چند روز قبل پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام لگاکرسی این این اور نیویارک ٹائمز کے صحافیوں سمیت بیس کے قریب صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل کیے تھے، شدید تنقید کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹرپر ووٹنگ کرائی کہ کیا پابندی فوراً ختم کرنی چاہیے یا کچھ دن بعد؟ جس پر لوگوں کی اکثریت نے اکاؤنٹس فوری بحال کرنے کے حق میں رائے دی۔ جس پر ایلون مسک نے اکائونٹس بحالی کا فیصلہ کیا